ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیکورٹی فورسز پتھراؤ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوشش کرے :بپن راوت

سیکورٹی فورسز پتھراؤ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوشش کرے :بپن راوت

Sun, 26 Feb 2017 11:40:34  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 25؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آرمی چیف بپن راوت نے جمعہ کو کشمیر میں انسداد دہشت گردی مہمات کے دوران شہریوں کی طرف سے پتھراؤ کے مسئلے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے موثر کوششوں کی اپیل کی ۔فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ آرمی چیف نے یہاں انسداد دہشت گردی اکائی کلو فورس اور وکٹر فورس ہیڈکوارٹر میں مقامی فوجی حکام کے ساتھ سیکورٹی جائزہ اجلاسوں میں مذکورہ مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔فوجی افسر نے کہاکہ آرمی چیف نے اعلی نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مہمات کے دوران پتھراؤ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور اس طرح کے حالات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ کوششوں میں تال میل قائم رکھنے پر زور دیا۔راوت کل یہاں پہنچے تھے اور ان کو سلامتی کی موجودہ صورتحال اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے حال میں انجام دی گئیں مہمات سے آگاہ کیا گیا۔جنرل راوت نے علاقے میں امن کو یقینی بنانے میں سیکورٹی فورسز کے معاون اقدامات کا جائزہ لیا۔فوجی سربراہ نے مقامی کمانڈروں اور فوجیوں سے بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ اپنا فرض انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے اداکرتے رہیں، راوت کے ساتھ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی انبو اور چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو بھی تھے۔فوجی سربراہ نے کل کشمیر کے شوپیاں میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تین فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے تینوں فوجیوں کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیا ، شہید ہوئے فوجیوں میں سے ایک فوجی اننت ناگ ضلع کے مرہما علاقے کا تھا۔ افسر نے کہا کہ ایسے میں جب پورا ملک شوپیاں میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے میں قربانی دینے والے شہداء کو سلام پیش کر رہا ہے، فوج نے یہاں اپنے بہادر جوانوں کو آخری الوداعی دی۔راوت نے لانس نائک غلام معین الدین، سپاہی وکاس سنگھ گوجر اورسیپر شری جیش ایم جے کے اہل خانہ کے تئیں غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔افسر نے کہاکہ انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں ایک عمررسیدہ خاتون تاج بیگم کی افسوس ناک موت پر غم کا اظہار کیا۔زیر اعلی محبوبہ مفتی کی جانب سے دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر عبد الحق خان، وزیر زراعت غلام نبی لون اور شہری انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کے دیگر افسران کی جانب سے بھی خراج عقدت پیش کیا گیا ۔فوجی سربراہ یہاں دیگر زخمی فوجیوں سے آرمی بیس اسپتا ل میں ملنے گئے اور ان کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔فوجی سربراہ نے فوجیوں کی طرف سے چلائے جانے والے دیگر انسانی قدموں کی تعریف کی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مثبت رابطے برقرار رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔


Share: